۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دیدار با جمعی از مستندسازان نیجریه

حوزہ / نائیجیریا  کے متعدد دستاویزی فلم سازوں نے اس ملک کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے نوجوان دستاویزی فلم ساز افراد کے ایک گروہ نے اس ملک کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کے ساتھ ملاقات میں 2015ء کے واقعات اور شہر زاریا میں شیعوں کے قتل عام پر ایک دستاویزی فلم بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

اس ملاقات میں نوجوان دستاویزی فلم بنانے والوں نے 2015ء میں شہر زاریا کے لوگوں کے قتلِ عام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بنائی جانے والی دستاویزی فلم کے بارے میں اب تک ہونے والی پیشرفت اور کام کے عمل کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنے موجودہ مسائل اور رکاوٹوں کا بھی اظہار کیا۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نے ان ڈاکومنٹری بنانے والے جوانوں کی تعریف اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا: درحقیقت دشمنوں کا ایک مقصد زاریا سانحے کے واقعات کو چھپانا ہے اور آپ نائیجیریا کے نوجوان اس دستاویزی فلم کو بنا کر گویا زاریا کے شہداء کے ناموں اور یادوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے اور یہ بہت اچھا اور مستحسن کام ہے۔

انہوں نے نوجوان دستاویزی فلم بنانے والوں کو مخاطب ہو کر مزید کہا: آپ کی یہ بنائے جانے والی دستاویزی فلمیں عوام کے ذہنوں کو روشن کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ زاریا شہر میں یہ خونی واقعہ 15 دسمبر 2015ء کو پیش آیا تھا، جس کے دوران نائیجیریا کی فوج نے شیعہ عالم دین اور اس ملک کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزاکی کے گھر اور حسینیہ پر حملہ کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اس واقعے میں تین دنوں کے دوران ایک ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .